0

۔،۔مجرموں نے (شاک کالShock call) کا استعمال کر کے ہزاروں یورو ہڑپ کر لئے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مجرموں نے (شاک کال) کا استعمال کر کے ہزاروں یورو ہڑپ کر لئے۔نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ سے منسلک علاقہ فیشن ہائیم میں نامعلوم مجرموں نے (شاک کال) کا استعمال کرتے ہوئے (اسی80 سالہ) سالہ شخص کو جعلی پولیس افسر خاتون نے بتایا کہ آپ کی نگہداشت کرنے والی خاتون کو حادثہ پیش آ گیا ہے اس کو حراست سے بچانے کے لئے رقم درکار ہو گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فیشن ہائیم۔ مقامی پولیس کی اطلاع کے مطابق (گیارہ اپریل بروز بدھ) فرینکفرٹ سے منسلک علاقہ فیشن ہائیم میں نامعلوم مجرموں نے (شاک کال) کا استعمال کرتے ہوئے (اسی80 سالہ) سالہ شخص کو جعلی پولیس افسر خاتون نے بتایا کہ آپ کی نگہداشت کرنے والی خاتون کو حادثہ پیش آ گیا ہے اس کو حراست سے بچانے کے لئے رقم درکار ہو گی، اس کے بعد جعلی خاتون آفیسر نے متاثرہ فریق کے ساتھ اس کے گھر کے پتہ پر میٹنگ کا اہتمام کیا تا کہ رقم پولیس کے حوالہ کی جا سکے، یہ سب کچھ ہونے کے بعد جعلی خاتون آفیسر اور ایک جعلی عدالتی معاون میٹنگ پوائنٹ پر حاضر ہوئے پولیس رپورٹ کے مطابق انہوں نے متاثرہ (اسی80 سالہ) سالہ شخص سے (پندرہ ہزار15,000 یورو) وصول کرنے کے بعد نامعلوم سمت فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں