0

۔،۔ اسرائیل کے خلاف ایرانی کاروائی محض ایک ڈرامہ تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیل کے خلاف ایرانی کاروائی محض ایک ڈرامہ تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭ اسرائیل کے خلاف ایرانی کاروائی محض ایک ڈرامہ تھا نہ تو اس سے امت کو کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی طاغوت کو نقصان پہنچا، یہ ڈرامہ عقل سے پیدل لوگوں کو بے وقوف بنا کر عرصہ تک استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے یہ ڈرامہ ایران کو مسلم ہیرو بنانے کا طاغوتی پالیسی کا ایک حصّہ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران تہران/اسرائیل تل ابیب۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلتی تصویریں اور سائرنز کی آوازیں، ایران سے چلائے گئے ڈرون طیارے ایرانی سرزمین سے لانچ کئے گئے جن کی رفتار (صرف 140 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار ہے جن کو اسرائیل میں اپنے ہدف تک پہنچنے میں (دس گھنٹے لگ رہے ہیں) جبکہ مزے کی بات تو یہ بھی ہے کہ یہ ڈرون پہلے سے اعلان کر کے چلائے گئے تا کہ اسرائیل بر وقت ان کو وقت سے پہلے گرا لے، اگر ایرانی اپنی اسٹرائیک میں مخلص ہوتے تو وہ یہ طیارے اپنی سرزمین کی بجائے شام یالبنان سے لانچ کرتے وہاں سے انہیں اپنے ہدف تک (پچیس 25 یا تیس 30) منٹ لگتے جبکہ اسرائیل کو انہیں گرانا اتنا آسان نہ ہوتا، اگر دیکھا جائے تو لانچ کئے گئے ڈرون بہت معمولی مقدار کے بارودی مواد رکھتے ہیں جس کی اثر پذیری ایک بیلسٹک میزائل جتنی بھی نہیں۔ واضح ہے کہ اس حملہ میں کوئی اسرائیلی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ زخمیوں کی تعداد (یک صرف ایک) یہ ہی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس حملہ کی اطلاع پہلے سے اسرائیل کو دی جا چکی تھی اور یقناََ یہ حملہ نیتن یاہو کے مشورے سے کیا گیا کہ حملہ کب اور کیسے کیا جائے گا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ چیخ و پکار معمول کا حصّہ ہے کئی لوگ نہ جانے کتنے دنوں تک اس خبر کو نت نئے انداز میں بیان کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں