۔،۔ باہمی تعاون کی چوری بالآخر ایک ہولڈنگ سیل میں اختتام کو پہنچی۔ نذر حسین۔،۔
٭بدھ کی شام کو مقامی پولیس افسران نے(فرینکفرٹ برگن اینک ہائیم کی رونٹجن اسٹریٹ) پر تین افراد کو رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے کپڑے کی دکان سے چرایا ہوا کپڑا لے جا رہے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برگن اینک ہائیم ۔ مقامی پولیس کی اطلاع کے مطابق بدھ کی شام(تقریباََ 19:30 ساڑھے سات) بجے کے قریب سٹور کے جاسوس نے ایمر جنسی نمبر کے ذریعہ پولیس کو چوری کی پیشگی اطلاع دے د ی، اس کا کہنا تھا کہ (سترہ سال) کی عمر کی دو نوجوان لڑکیاں برانچ میں داخل ہوئی ہیں اور اپنے ساتھ لائے ہوئے تھیلوں میں وہاں پڑے سامان سے بھر رہی ہیں جس میں کپڑوں کے علاوہ بھی چند اشیاء تھیں جس کی کل قیمت تقریباََ (ؤین ہزار یورو) کے قریب تھی، دونوں نوجوان خواتین ہڈ دھرمی دکھاتے ہوء ے بغیر ادائیگی کے دکان سے نکل گئیں، سٹور کا جاسوس پولیس کے انتظار میں تھا پولیس کے نہ پہنچنے پر اس نے دیکھا کہ ایک تقریباََ اٹھارہ سالہ نوجوان گاڑی میں ان کا انتظار کر رہا تھا، سٹور کے جاسوس نے چوروں میں سے ایک کو پکڑ لیا جبکہ (اٹھارہ سالہ نوجوان نے جاسوس کو اچانک زور دار دھکا دیا اور اسی گلی کی طرف بھاگے، دوسری جانب سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں بند کر دیا قانونی کاروائی کے بعد تینوں افراد کو یقیناََ چھوڑ دیا جائے گا۔