0

-,-جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد-جاوید اقبال بھٹی -,-

0Shares

-,-جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد-جاوید اقبال بھٹی -,-

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /سٹٹگارٹ -مورخہ 12 اپریل جمعہ کے روز جرمنی کے صنعتی شہر سٹٹگارٹ میں پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی کی سابقہ انتظامیہ نے ایک عظیم الشان عید ملن پارٹی اور محفل سماع کا انعقاد کیا۔ اسٹیج کی نظامت کے فرائض جناب احسن تارڈ نے سرانجام دئیے اس موقع پر یورپ کے ایوارڈ یافتہ نوجوان قاری ابتسام محمود نے تلاوت کلام پاک کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنیکا شرف یوسف اقبال نے حاصل کیا۔چھوٹے چھوٹے بچوں کی کثیر تعداد نے اسٹیج پر آکر پاکستان کا قومی ترانہ پیشں کیا قوالی سے پہلے چند ایک تقاریر بھی ھوئیں۔تنظیم کے سابق جنرل سیکریٹری منظور حسین بٹ نے خطاب کرتے ھوئے حاضرین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہااور موجودہ کرنٹ تنظیمی معاملات پر اپ ڈیٹ کیا ممبران کو یقین دلایا کہ اگر آپ کا تعاون ہمارے شامل حال رہا تو ان شاء اللہ جلدہم ایک وسیع وعریض اسلامک سینٹر تعمیر کرنے میں کامیاب ھوجائیں گے۔تنظیم کے سابق صدر ظفراقبال نوری نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ سٹٹگارٹ کی پاکستانی برادری کیلئے جلد ایک بہت بڑے کمیونٹی سینٹر کا قیام عمل میں آجائیگا انکے خطاب کے دوران ہی ظفر اقبال نوری کے بڑے بھائی جناب سمر اقبال نے اسٹیج پر آکر حاضرین کی بھر پور تالیوں کی گونج میں کمیونٹی سینٹر کی جگہ کی خریداری کیلئے 1۔1 ملین یورو کا ڈونیشن دینے کا اعلان کیا۔عید ملن پارٹی کی تقریب میں سٹٹگارٹ اور جرمنی بھر سے لوگوں کی فیملیز کاایک جم غفیر امڈ آیا ھال کے اندر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔علاوہ ازیں اس موقع پر دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں ،پی او ایف کے سرپرست چوہدری افتخار ،پرویز جعفری۔ اسد جعفری ، محمد مالک چیمہ، چوہدری محمد نواز،سیف اللہ غفور, تنویر احمد مرزا،خان ارشاد،راجہ واحد,انصر بٹ،جاوید بھٹی اور جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کے خطیب علامہ قاری شوکت المدنی صاحب کے نام قابل ذکر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں