۔،۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چاقو سے پادری پر حملہ،پادری سمیت متعدد افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭سڈنی کے ایک مضافاتی علاقہ (واکیلے) میں کرائسٹ دی گُڈ شیفرڈ چرچ میں تبلیغ کے دوران ڈرامائی انداز میں ایک شخص آگے بڑھتا ہے اور اچانک ہاتھ میں پکڑے چاقو سے چرچ کے پادری ایما نوئل پر حملہ کر دیتا ہے، پادری کے علاوہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موجود ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/سڈنی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز سڈنی کے ایک مضافاتی علاقہ (واکیلے) میں کرائسٹ دی گُڈ شیفرڈ چرچ میں تبلیغ کے دورانایک نامعلوم شخص نے تبلیغ کے دوران پادری پر چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا رپورٹ کے مطابق تین اور افراد کو بھی چاقو سے وار کر کے زخمی کیا گیا ہے، مقامی پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی پادی کا نام مار ماری ایمانوئل ہے جو کہ 2009 میں پادری اور 2011 میں بشپ مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے گذشتہ ہفتہ کے روز سڈنی کے مشہور شاپنگ مال میں ایک چاقو بردار شخص نے سات افراد کو ہلاک جبکہ متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا اور پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔