0

۔،۔ مغربی ایران کے شہر علی گودرز کے (باون52 سالہ عاجز شہری) کو کوڑے کے ڈھیر سے قیمتی ذخیرہ ملا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مغربی ایران کے شہر علی گودرز کے (باون52 سالہ عاجز شہری) کو کوڑے کے ڈھیر سے قیمتی ذخیرہ ملا۔ نذر حسین۔،۔

٭ایرانی (باون52 سالہ عاجز شہری) کو کڑے دان میں سے بیگ ملا جس میں سونے کی اینٹیں اور ڈالر بھرے ہوئے تھے، اس شہری نے مالک کو ڈھونڈ کر اس کی دولت اور سونا واپس کر دیا۔ جس کی مالیت تقریباََ (بیس 20 بلین ریال جو تقریباََ 31,000 ڈالر) بنتی ہے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران /علی گودرز۔ مقامی اور عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک کہانی جو المانیٹر اور دیگر ذرائع ابلاغ کی شۂ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے، واقعہ کچھ ایسے ہے کہ (باون52 سالہ عاجز شہری) کوڑے دان میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اچانک ایک بیگ اس کے ہاتھ میں آیا اس نے جب اسے کھولا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، کوڑے دان میں سے ملنے والے بیگ میں سونے کی اینٹیں اور ڈالر بھرے پڑے تھے۔ بین الاقوامی پابندیوں اور بے روزگاری سے دو چار ملک میں معاشی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود۔(باون52 سالہ عاجز شہری)نے اپنے والدین کی طرف سے دیانتداری کے اصولوں پر عمل کی تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے خزانے کے مالک کی تلاش شروع کر دی، اس کا کہنا تھا کہ اسے بیگ میں سے ایک کریڈیٹ ملا اس کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ سے مالک تک رسائی حاصل کی۔مالک ایک (پچاس سالہ خاتون تھی اس کا کہنا تھا کہ غلطی سے میرے پوتے نے گنگی کا تھیلہ سمجھتے ہوئے کوڑے دان میں پھینک دیا تھا، باون سالہ شخص نے خاتون کو بیگ واپس کر دیا، ایک سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ۔ میں یہ سونا اور ڈالر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا تھا، اس نے روزنامہ اعتماد کو بتایا کہ بچپن سے ہی ان میں ڈالی گئی اخلاقی اقدار کی وجہ سے اس نے کہا میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ جب آپ کو کسی دوسرے شخص کی کوئی بھی چیز ملے تو آپ نے اس کو واپس کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں