0

۔،۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ دو طرفہ ہم آہنگی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ دو طرفہ ہم آہنگی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نذر حسین۔،۔

٭یوم پاکستان کے حوالہ سے پاکستان ہاوس برلن میں (اٹھارہ 18 اپریل 2024) کوایک پروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے، اعلی جرمن حکام، ماہرین تعلیم، سفارتی کور کے ارکان، صحافیوں، کمیونٹی کے سرکردہ افراد جبکہ یوں کہا جائے کہ متعدد قابل ذکر افراد کو بھی دعوت دی گئی تھی جس میں خصوصی طور پر قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ زاہد حسین،ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک اور آمنہ نعیم کمرشل قونصلرنے بھی شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یوم پاکستان کے حوالہ سے پاکستان ہاوس برلن میں) اٹھارہ 18 اپریل 2024) کوایک پروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے، اعلی جرمن حکام، ماہرین تعلیم، سفارتی کور کے ارکان، صحافیوں، کمیونٹی کے سرکردہ افراد جبکہ یوں کہا جائے کہ متعدد قابل ذکر افراد کو بھی دعوت دی گئی تھی جس میں خصوصی طور پر قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ زاہد حسین ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک اور آمنہ نعیم کمرشل قونصلرنے بھی شرکت کی، عزت ماآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے مسکراتے چہرے سے پاکستان ہاوس برلن میں آنے والے سفارت کاروں، پریس سے متعلقہ افراد اور کمیونٹی افراد کو خوش آمدید کہا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کا شرف بخاری کو ملا، طالبہ سائرہ احمد نے والیم پر پاکستان اور جرمن کے قومی ترانے کی دھنیں پیش کیں، عزت ماآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان ہمارے آباوُ اجداد کی بے شمار قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہوا تھا،وجود پاکستان سے لے کر اب تک قوم نے وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے اتار چڑھاوُ دیکھے ہیں،لیکن ہماری ہمت مثالی ہے،بار بار کوشش کرنا شاندار فاتح کی کلید ہے۔ہر سال ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ جرمنی کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو خاطر خواہ اہمیت دی ہے جبکہ ہم اس تعاون کو خصوصی طور پر ہنر مند ورکرز کی نقل و حرکت، موسمیاتی تغیر، ماحول دوست اور قابل تجدید توانائیوں کے ساتھ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں ایک کثیر جہتی دوستی کے طور پر بڑھانا چاہتے ہیں،عزت ماآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے (دو سال قبل 2022 کے) تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کو درپیش انسانی بحران کے سد باب کے لئے اہم امداد فراہم کرنے پر حکومت اور جرمن عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ محترمہ پیٹرا سگمنڈ جو پچھلے (پانچ سال) سے جرمن سفارتکار ہے اور وفاقی دفتر خارجہ میں مشرقی ایشیاء جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے لئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں (آج کی تقریب کی مہمان خصوصی بھی تھیں) نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کو ایک اہم عالمی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے جبکہ متعدد شعبوں میں ہمارا تعاون صاف طور پر نظر آتا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی اور جرمن یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان جدید شراکت داری اور سائنسی تعلقات کے لئے بہت اچھی علامت قرار دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی نے ٭امن۔ استحکام اور ترقی ٭کے فروغ کے لئے علاقائی اور عامی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بارہا تعاون کیا ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مملکت پاکستان کا خطے اور اس سے باہر ایک اہم شراکت دار کے طور پر کردار بہت اہم ہے۔ محترمہ پیٹرا سگمنڈ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے جرمنی اور پاکستان ایے پیج پر ہیں، انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات کا اختتام کیا کہ ٭آئیئے ہم اپنی دونوں قوموں، اپنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور اور درپیش تمام چیلنجز پر مشترکہ طور پر قابو پانے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔٭ عزت ماآب سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے اور وفاقی دفتر خارجہ میں مشرقی ایشیاء جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے لئے ڈائریکٹر جنرل نے مل کر کیک بھی کاٹا٭ تقریب کے اختتام پر پاکستانی لذیز کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں