۔،۔فلسطین نے آج پھر آزادی کی قیمت (چودہ14 بچوں سمیت اٹھارہ افراد کو شہید کروا دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ انیس ہزار 19,000سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں ، دس ہزار 10,000 سے زائد خواتین جن میں سے اندازے کے قریب تقریباََ چھ 6,000 سے زائد وہ خواتین تھیں جو مائیں تھیں اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ گئیں ان کو شہید کر دیا گیا، یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی خواتین کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود اسلامی دنیا منہ کھولے سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ امریکا جو سب کا بدمعاش بنا ہوا ہے نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کر دی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/غزہ/اسرائیل۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق (سات 7 اکتوبر) سے جاری اسرائیلی دہشت گردوں کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں ک تعداد (چونتیس ہزار 34,000) سے تجاوز کر چکی ہے ایک اور رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد چھہتر ہزار پانچ سو تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بمباری جاری ہے جس میں چودہ14 بچوں سمیت اٹھارہ افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق مغربی کنارے کے علاقہ (نور شمس) میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک گلی میں ایک گھر سے فائرنگ کی گئی جس کے تبادلے میں اسرائیلی افواج نے وہاں موجود افراد کو مار دیا۔ اب تو فلسطینی بھی سوچتے ہیں کہاں ہے وہ حماس جس نے حملہ کر کے اسرائیلی دہشت گردوں کو دہشت گردی کی دعوت دی تھی۔