0

۔،۔ سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے پر عبرناک سزا دی دینے کا فیصلہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے پر عبرناک سزا دی دینے کا فیصلہ۔ نذر حسین۔،۔

٭خواتین کو چھڑنا ویسے ہی معیوب عمل ہے، سعودی عرب میں اس عمل کے مرتکب اوباشوں کو گرفتاری کے بعد کچھ عجیب و غریب سزا کا انتخا ب کیا گیا ہے۔ اوباشوں کو مقررہ سزا کے علاوہ ان کا نام مشتہر کیا جا رہا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جدہ۔ سعودی ویب سائٹ (سبق) کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے خواتین کو چھیڑنے کے جرم میں گرفتار ہونے والے افراد کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنانے کے لئے مقررہ سزا کے علاوہ بھی انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سبق کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نیخواتین کو چھڑنے پر گرفتار ہونے والے اوباشوں کو مقررہ سزا دینے کے علاوہ ناموں کی تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاشرے سے منفی رویہ کو ختم کرنے کے لئے سزا کے علاوہ گرفتار شدہ شخص کا نام مقامی میڈیا میڈ بھی جاری کیا جائے گا، اس فیصلہ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارکین وطن (ولید عبد الحمید)کے نام کی تشہیر کی ہے جسے خاتون کو چھڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جدہ پولیس نے بھی سعودی شہری ہادی حمد آل صلاح نامی شخص کو خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا اور نئے قانون کے مطابق اس کا نام مڈیا پر مشتہر کیا، سعودی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔فیملی پروٹیکٹ پروگرام کے اعلی رکن عبد الرحمن القراش نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب میں معاشرتی اقدار کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں