0

۔،۔ اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے تو اللہ اس کے لئے جنت میں محل بناتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے تو اللہ اس کے لئے جنت میں محل بناتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے(حلانکہ چڑیا کے گھونسلے کے برابر مسجد ہو نہبں سکتی مگر ترغیب کے لئے پیارے آقا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے تو اللہ اس کے لئے جنت میں محل بناتا ہے، اللہ کے ہاں بے حساب معاملہ ہے اگر کوئی خلوص دل سے مسجد میں ایک اینٹ بھی دے دے تو بھی اللہ کریم اس کو پوری مسجد تعمیر کرنے کا ثواب دیں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈر والڈ۔ اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے(حلانکہ چڑیا کے گھونسلے کے برابر مسجد ہو نہبں سکتی مگر ترغیب کے لئے پیارے آقا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اگر کوئی چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی مسجد بنائے تو اللہ اس کے لئے جنت میں محل بناتا ہے، اللہ کے ہاں بے حساب معاملہ ہے اگر کوئی خلوص دل سے مسجد میں ایک اینٹ بھی دے دے تو بھی اللہ کریم اس کو پوری مسجد تعمیر کرنے کا ثواب دیں گے، اسی سلسلہ میں نہ صرف جرمنی میں بسنے والوں جبکہ پورے یورپ اور پاکستان میں بسنے والے مسلمانان سے اپیل ہے کہ دل کھول کر چندہ دیں، انشا اللہ وہ دن در نہیں جب اس عظیم مسجد کا افتتاح کیا جائے گا مسجد کی اگلی بلڈنگ کا سیلر مکمل ہو چکا ہے دیواریں اُٹھائی جا چکی ہیں۔گراونڈ فلور کا کام شروع کر دیا گیا ہے امام و خطیب مسجد حضرت مولانا محمد صدیق پتھروی صاحب کا فرمانا ہے کہ۔ اللہ کیپیارے محموب حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے۔جس نے اللہ کے گھر کی تعمیر کی اللہ ربُ العزت اس کا گھر جنت میں عطاء فرمائیں گے۔ جامع مسجد غوثیہ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے تمام دوست و احباب سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنے والدین، رشتہ داروں اس صدقہ جاریہ کے اندر حصّہ ڈال کر ثواب دارین حاصل کریں اور اپنے دوست و احباب کو بھی چندہ کی اپیل کریں تا کہ جلد سے جلد مسجد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے جس میں یقینا,, (تین ہزار) کے قریب افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔مسجد کے اندر دکان بھی بنائی جائے گی، مسجد میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جو جاری ہے اسے وسیع کیا جائے گا، فوتگی کے حوالہ سے مسجد میں ہی غسل کا اہتمام کیا جائے گا اور کوشش ہے کہ مسجد کے تہہ خانے میں ہی ایک (کوول روم) کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں ہنگامی حالات میں ڈیڈ باڈی کو رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں