۔،۔فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ( اعلی معیاربی ایم ڈبلیو 3 سیریز) کی کار کی چوری۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار کی صبح تقریباََ (چار 04:00 بجے) گاڑی کے کرایہ دار نے کار ایک جعلی کار رینٹل ملازم کے حوالہ کر دی جو اسے لے کر فرار ہو گیا۔جس کی رپورٹ اب پولیس کو دی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئرپورٹ فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار کی صبح تقریباََ (چار 04:00 بجے) گاڑی کے کرایہ دار نے کار ایک جعلی کار رینٹل ملازم کے حوالہ کر دی جو اسے لے کر فرار ہو گیا۔جس کی رپورٹ اب پولیس کو دی گئی، موجودہ تحقیقات کے مطابق فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر ( بی ایم ڈبلیو 3 سیریزاعلی معیار)کی کار کرایہ دار واپس کرنے ٹرمینل ایک پر آئے اور وہاں پر موجود ایک ملازم کے حوالہ کر دی، جس فراڈیئے نے پیلے رنگ کی ویزیبیلٹی جیکٹ پہن رکھی تھی، گاڑی کرایہ دار کے جانے کے بعد جعلی ملازم بھی گاڑی کے ساتھ فرار ہو گیا، جبکہ اس طرح کا گھوٹالہ طریقہ پرانا ہو چکا ہے اس کے باوجود جعلی ملازم گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔