0

۔،۔ سعودی عرب میں لڑکی کو پریشان کرنے پر بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی عرب میں لڑکی کو پریشان کرنے پر بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭مذکورہ لڑکی کو بھارتی شہری کافی عرصہ سے وراساں کر رہا تھا،بہت سمجھانے کے باوجود باز نہ آنے پر لڑکی نے شکایت کی جس پر بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ عالمی خبر رساں ادارے، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی الشرقیہ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی کو بھارتی شہری کافی عرصہ سے ہراساں کر رہا تھا بہت سمجھانے کے باوجود باز نہ آنے پر لڑکی نے شکایت درج کرائی، تفتیش کے دوران الزام درست ثابت ہونے پر بھارتی شہری کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر کے جیل میں بھیج دیا گیا، واضح رہے سعودی عرب میں انسداد ہراسانی قانہن کے تحت اس جرم کی سزا دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کو اس سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ ملزم کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں