۔،۔ دو جعلی پولیس افسران نے کئی ہزار یورو نقد چُرا لئے،پولیس کی طرف سے وارننگ جاری۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں دو جعلی پولیس افسران نے (تینتالیس 43سالہ) شخص کو پیٹرول پمپ پر کھڑے کھڑے لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دو جعلی پولیس افسران نے (تینتالیس 43سالہ) شخص تقریباََ (تین15:00 بجے) سہ پہر کو پیٹرول پمپ پر کھڑے کھڑے لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص (ویسبادنر اسٹریٹ) کے گیس اسٹیشن پر کھڑا تھا کہ اچانک ایک گاڑی اس کے پاس رُکی جس میں حفاظتی واسکٹ پہنے دو مرد تھے جنہوں نے یہ تاثر دیا کہ وہ پولیس آفیسرز ہیں اس کے بعد انہوں نے متاثرہ شخص سے بات کرتے ہوئے اس کے کاغذات اور پرس مانگا، ان کو فوراََ محسوس ہو گیا کہ متاثرہ شخص جرمن نہیں بول سکتا، اس نے کہنے پر اپنا فون بھی دونوں جعلف افسران کے ہاتھ میں تھما دیا، آناََ فاناََ انہوں نے متاثرہ شخص کو لوٹا اور ہزاروں یورو نقدی لے کر فرار ہو گئے۔پولیس گواہان کی تلاش میں اور ملزم رفو دو چکر۔