۔،۔ فرینکفرٹ ایمرش جوزف سٹراسے پر پولیس نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭منگل اور بدھ کی رات یعنی یکم مئی صبح( 02.15بجے) پولیس افسران نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جب وہ ایشیائی سُپر مارکیٹ کا دروازہ توڑ کر گھسنے والا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہوکسٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی رات( 02.15بجے) ایک گواہ نے پولیس کو مارکیٹ کے صحن سے آنے والی مشکوک آوازوں کا بتایا، جس پر تھوڑی ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی، بتیس سالہ چور نے پولیس کی آمد پر وہاں موجود درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی نظروں سے نہ بچ سکا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اس کے پاس دروازہ کھولنے کے لئے ایک لوہے کا راڈ بھی موجود تھا، جج کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اسے پولیس ہیڈ کورارٹر کے حراستی سیل میں بند کر دیا گیا۔