0

۔،۔فرینکفرٹ بونامیس میں علی فیضان کے سنگ ایک خوبصورت شام عید ملن پارٹی کے نام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ بونامیس میں علی فیضان کے سنگ ایک خوبصورت شام عید ملن پارٹی کے نام۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان اوورسیز فورم الائنس اور پاکستان جرمن پریس کلب کے تعاون سے رضوانہ صدیقی، سائمہ صدیقی،سیدہ میمونہ ہاشمی،سمرین ملک اور قدسیہ عمر نے فرینکفرٹ بونامیس میں ایے خوبصورت شام کا اہتمام کیا جس میں خصوصی مہمان مشہور ڈرامہ ڈائریکٹر علی فیضان تشریف لائے تھے (اس خوبصورت شام کو عید ملن پارٹی کا نام دیا گیا تھا،جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے فیملیز نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بونامیس۔ نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ عید الفطر گزر جانے کے بعد ابھی تک شہرشہر ملک ملک میں عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے فرینکفرٹ میں بھی عید ملن کا خوبصورت اہتمام کیا گیا جس کا سہرا رضوانہ صدیقی، سائمہ صدیقی،سیدہ میمونہ ہاشمی،سمرین ملک اور قدسیہ عمر کے سر جاتا ہے، انہوں نے پاکستان اوورسیز فورم الائنس اور پاکستان جرمن پریس کلب کے تعاون سے اس خوبصورت شام کا اہتمام کیا جس کی خوبصورتی کو دو گنا کرنے کے واسطے پاکستان کے مشہور مایہ ناز ڈرامہ ڈائریکٹر (علی فیضان) نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ رضوانہ صدیقی، سائمہ صدیقی اور سیدہ میمونہ ہاشمی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، فاطمہ الزہرا بچی نے اسٹیج پر آ کر اپنی مادری زبان اُردو پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں (بین الاقوامی یوم مادری زبان) انٹرنیشنل مدر لینگویج ڈے منایا جاتا ہے۔بچپن نے ہمیں دی ہے یہ شیرینیئے گفتار۔اُردو نہیں ہم ماں کی زبان بول رہے ہیں۔فاطمہ الزہرا کا کہنا تھا کہ جو بچے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں، انہوں نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سورۃ الرحمن کی پہلی آیت (الرحمن عَلَّمَ القرآن،خَلقَّ الانسان،عَلَّمہُ البیان) رحمن جس نے قرآن سکھایا اسی نے انسان کو پیدا کیا اور اسے بولنا سکھایا جبکہ دنیا میں اللہ تعالی نے جسمانی طور پر بہت طاقتور جانور پیدا کئے لیکن انہیں بولنا نہیں سکھایا لیکن انسان کو اللہ تعالی نے زبان کی طاقت دی۔ صنویہ عاطف اور ھدا اسد محمود نے چھ کلمے پڑھ کر سب کا دل جیت لیا، ڈرامہ ڈائریکٹر (علی فیضان) کو چوہدری اعجاز حسین پیارا، نذر حسین، رضوانہ صدیقی، چوہدری احسان الہی، نے خوش آمدید کہا اور کے تشریف لانے پر ہال میں موجود خواتین و حضرات نے تالیوں کی گونج میں ان کو خوش آمدید کہا۔چوہدری اعجاز حسین پیاراصدرپاکستان اوورسیز فورم الائنس یورپ نے اسٹیج پر آ کر پاکستان کے مشہور مایہ ناز ڈرامہ ڈائریکٹر (علی فیضان) کو خوش آمدید کہا ، اور رضوانہ صدیقی، سائمہ صدیقی،سیدہ میمونہ ہاشمی،سمرین ملک اور قدسیہ عمر کو خوبصورت پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارک باد دی۔ ڈرامہ ڈائریکٹر (علی فیضان) نے اسٹیج پر آ کر تمام فیملیز کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جرمنی آیا ہوں اور میرے نام ایک خوبصورت شام کی گئی ہے جس کی بے حد مسرت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں (شو بز) میں نئے چہروں کی ضرورت ہے،بچوں میں تحائف پیش کئے گئے۔پاکستان اوورسیز فورم الائنس یورپ کے صدر چوہدری اعجاز حسین پیارا اور پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر نذر حسین کو بھی تحفے پیش کئے گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کے تعاون سے ہی ایسی خوبصورت شام کا انعقاد ممکن تھا۔ بعد ازاں مہمانوں کی خدمت میں طرح طرح کے پاکستانی کھانے پیش کئے گئے جو فیملیز اپنے گھروں سے بنا کر لائے تھے جبکہ (فرینکفرٹ ہارہائیم سے عاطف رضا ڈار بھی کھانا لے کر آئے تھے۔٭ (کھانے میں ماشا اللہ اتنی برکت تھی کہ (دو سو) افراد کے کھانے کے بعد بھی زبردستی مہمانوں کو ساتھ لے جانے کو دیا گیا٭

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں