0

۔،۔ فرینکفرٹ سنڈ لنگن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (پینتیس سالہ) شخص زخمی مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سنڈ لنگن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے (پینتیس سالہ) شخص زخمی مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعہ کی شام رات (دس بجے) کے قریب نامعلوم شخص نے اپنے شکار کو گولی کا نشانہ بنایا گولی ران کو چیرتی ہوئی نکل گئی،پولیس ہیلی کاپٹر اور بھاری نفری نے مجرم کی تلاش شروع کی دی تھی لیکن مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،(پینتیس سالہ) زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس شواہد کی تلاش میں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سنڈلنگن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ سے متصل علاقہ سنڈلنگن میں جمعّہ کی رات تقریباََ (دس22:00 بجے) کے قریب نامعلوم وجوعات کی بنا پر نامعلوم مجرم نے (ہوگو کالنباخ اسٹریٹ) پر (پینتیس سالہ) شخص پر پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا رپورٹ کے مطابق گولی ران میں لگی، عینی شاہدین نے فوراََ پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے فوری طور پر تلاشی کے وسیع اقدامات کئے جبکہ پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی مجرم کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا گیا، لیکن رات گئے تک پولیس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی کریمنل پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایسے گواہوں کی تلاش میں ہیں جو مجرم یا فرار ہونے والی گاڑی کے بارے میں متعلقہ معلومات فراہم کر سکیں۔ زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیربین سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں