۔،۔ امریکی ریاست الاباما میں ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑا،فائرنگ سے (تین 3 افراد ہلاک جبکہ پندہ) زخمی ہو گئے۔نذر حسین۔،۔
٭فائرنگ میں پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے جبہ تین افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہو گئی ہے، چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/الاباما/واشنگٹن۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست الاباما میں اس وقت پیش آیا جب ایک معمولی تکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی ان ہی میں سے ایک شخص نے ریوالور نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ پندرہ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نامعلوم شخص جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔واضحرہے ملزم کی شناخت بھی نہیں ہو سکی، ایک اور رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقع میں ایک نہیں جبکہ دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ واضح رہے اسلحہ کی خرید و فروخت کے قوانین میں بے جا نرمی کی وجہ سے امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔