0

۔،۔مشرقی یورپی ملک مالڈووا میں زندہ دفن کئے گئے شخص کو اس کی چیخیں سن کر بچا لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مشرقی یورپی ملک مالڈووا میں زندہ دفن کئے گئے شخص کو اس کی چیخیں سن کر بچا لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭چوہتر 74سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کے دوران کسی کی چیخ و پکار سنائی دی گئی کھدائی کے بعد مٹی کے نیچے قبر نما تہہ خانہ ملا جس میں (باسٹھ سالہ 62 سالہ) شخص نیم مردہ پڑا ملا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مالڈووا/مالدوون۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدوون پولیس چوہتر 74سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہی تھی جس کی لاش رشتہ دار کے گھر سے ملی، تفتیش کے دوران کسی کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی گئیں جس کے بعد پولیس نے فوراََ کھدائی شروع کر دی، مٹی کے نیچے سے قبر نما تہہ خانہ ملاجس میں نیم مردہ باسٹھ سالہ شخص ملا، مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ نشے میں دھت تھا اس دوران اس کا ایک نوجوان سے جھگڑا ہوا اسے نے مجھے مار کر ایک گڑھا کھود کر مٹی ڈال دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گھر سے اٹھارہ سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا جس نے تفتیش کے دوران تفتیش کاروں کو سوالات کے مبہم اور متضادد جوابات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں