۔،۔ بھارتی بارڈر فورس کے دو افرادجھیل میں ڈوب کر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭دونوں بھارتی بارڈر پولیس کے کانسٹیبلز چھٹویں پر تھے شدید گرمی سے بچنے کے لئے تاوی جھیل میں نہانے گئے،نامعلوم وجوعات کی بنا پر دونوں کی لاشیں جھیل سے برآمد کی گئیں،فورس کے مطابق جھیل کے باہر ان کے کپڑے موجود تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سری نگر/مقبوضہ کشمیر۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں کے علاقہ میں پیش آیا، بھارتی فورس کے مطابق(انیس سالہ) راجندر سنگھ اور(بیس سالہ) ابھیشک ٹھاکر تعطیل پر تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں چھٹیوں پر تھے اور شدید گرمی سے بچنے کے لئے قریبی تاوی جھیل میں نہانے کے لئے گئے، نامعلوم وجوعات کی بنا پر دونوں افراد جھیل میں ڈوب کر مر گئے، جھیل کے باہر ان کے کپڑے پڑے تھے جس پر علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کر دی، (انیس سالہ) راجندر سنگھ کی ڈیڈ باڈی جھیل سے جلد نکال لی گئی جبکہ (بیس سالہ) ابھیشک ٹھاکر کی لاش کافی دور جا کر ملی۔ لاشوں کو ضرورف کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا،کاروائی کے بعد لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔