0

۔،۔عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بین الاقوامی عدالت انصاف (انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس) نے جمعّہ کے روز نئے عارضی اقدامات جاری کر دیئے جس میں اسرائیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جنوبی غزہ میں،رفع میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کر دے اور فوری امداد کی ترسیل کے لئے گورنری کی سرحدی گزرگاہ کو کھول دے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/غزہ/رفح/اسرائیل/دی ہیگ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف (انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس) نے دی ہیگ کی عدالت میں ایک کھلا اجلاس منعقد کیا جس میں نئے عارضی اقدامات کو پڑھتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے اعلان کیا کہ اسرائیل کو نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنی چاہیئے تا کہ ٭رفح میں اپنے فوجی حملے اور کسی بھی دوسری کاروائی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔غزہ میں فلسطینیوں پر زندگی کے حالات جو اس کی مکمل اور جزوی طور پر جسمانی تباہی کا باعث بنیں گے۔واضح رہے نئے عارضی اقدامات(دس 10 مئی) کو جنوبی افریقہ کی درخواست کے جواب میں کئے گئے جو دسمبر میں اس کے ابتدائی الزامات سے متعلق تھے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کے دوران نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو اکتوبر میں حماس کی قیادت میں اسرائیل پر حملوں کے بعد شروع ہوا تھا جس میں (بارہ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور دو سو پچاس) کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اسرائیل کے فوجی جواب میں آج تک تقریباََ (چھتیس ہزار) فلسطینی مارے جا چکے ہیں جس میں زیادہ تر مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر تباہی اور قحط کا خطرہ پیدا کر دیا۔ای اسرائیلی فوج دہشت گردی پر اتر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں