0

۔،۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا بھوسہ لینا مہنگا پڑ گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا بھوسہ لینا مہنگا پڑ گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب میں سب کے سامنے دلہن کا بھوسہ لینا تھا کہ شادی کا منڈپ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لکھنو/اتر پردیش۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں اس وقت پیش آیا جی دولہا نے اپنی دلہن کس سب کے سامنے بھوسہ لے لیا، دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہل خانہ کو شدید ناگوار گزرا، پہلے تو زبانی کلامی تکرار شروع ہوئی پھر اچانک شادی کا منڈپ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، دلہن کے گھر والے لاٹھیوں سے لیس اسٹیج پر چڑھ گئے پھر انہوں نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کی ٹھیک ٹھاک پٹائی کر دی، اس تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، صورتحال پر قابو پانے کے لئے بالآخر مقامی پولیس کو بلانا پڑ گیا جس دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں