0

۔،۔ فرینکفرٹ سے ملحق نیدر ایشباخ میں ایک نام نہاد جعلی کاریگر جو گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی تلاش میں ہے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سے ملحق نیدر ایشباخ میں ایک نام نہاد جعلی کاریگر جو گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی تلاش میں ہے۔نذر حسین۔،۔

٭لوگوں کے گھروں میں فون کر کے کہتا ہے کہ میں (سموک ڈیٹیکٹر ٹیسٹر)ہوں اور تمام گھروں میں چیکنگ کرنی ہو گی، اسی جعلی کاریگر نے نیدر ایش باخ میں (بانوے سالہ) خاتون کی نقدی چرا لی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر ایش باخ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے صبح تقریباََ (ساڑھے نُو بجے)کے قریب متاثرہ خاتون کے گھر کال کی اور اسے (سموک ڈیٹیکٹر ٹیسٹر) کے طور پر متعارف کروایا مشتبہ شخص نے اپارٹمنٹ تک جلد رسائی حاصل کر لی، اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہی صرف اسی آلے کا معائنہ کیا جو صرف دھوئیں کے لئے الرم لگائے جاتے ہیں (واضح رہے یورپ میں تمام اپارٹمنٹ او پرائیویٹ گھروں میں لازمی ہے، بوڑھی خاتون دیکھ کر کہا کہ آپ کیسیف کو بھی چیک کر سکتا ہوں اگر آپ اسے کھول دیں تا کہ چور اس تک نہ پہنچ سکیں خاتون اس کی باتوں میں آ گئی پھر اچانک بوڑھی عورت سے ایک گلاس پانی مانگا خاتون پانی لے کر اندر گھسی تو ملزم نقد رقم لے کر جا چکا تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کا قد (ایک میٹر ستر ہ، چھوٹے سیاہ بال،کالی ٹائٹ فٹنگ جیکٹ، کالی پتلون، کالے جوتے پہنے ہوئے تھا اور ہاتھ میں رائٹنگ پیڈ بھی اٹھا رکھا تھا، پولیس گواہوں کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں