0

۔،۔ پاکستانی ایٹمی قوت ٭معجزہ الہی٭ہے۔ سید علی جیلانی۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستانی ایٹمی قوت ٭معجزہ الہی٭ہے۔ سید علی جیلانی۔،۔

٭قوموں کی زندگی میں بعض لمحات اتنے اہم،منفرد اور تاریخی ہوتے ہیں کہ ان لمحوں کی اہمیتحیثیت کا مقابلہ کئی صدیاں مل کر بھی نہیں کر سکتیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ۔ پاکستانی ایٹمی قوت ٭معجزہ الہی٭ہے،قوموں کی زندگی میں بعض لمحات اتنے اھم منفرد اور تاریخی ھوتے ھیں کہ ان لمحوں کی اھمیت اور حثیت کا مقابلہ کئی صدیاںمل کر نہیں کر سکتی، یہ منفرد وقیمتی لمحات دراصل تاریخ کا وہ حساس موڑ ھوتے ھیں جہاں کوئی قوم اپنے عزت و وقار 1ور غرور و تمکنت یا زلت و رسوائی اور غلامی و محکومی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتی ھے اور بہادر لوگ ایسے تاریخی فیصے کرتے ھیں جو قومی زندگی کی بقاء، سلامتی واستحکام اور تحفظ کے لئیی لازم وملزوم ھوتے ھیں مئی 1974ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکہ کرکے عالمی،خصوصاً برصغیر کے امن کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا۔ اس وقت کے ایک بھارتی وزیر ایل کے ایڈوانی نے پاکستانی قوم کو للکارتے ہوئے کہا۔کہ بھارت اب ایک ایٹمی قوت ہے اور پاکستانی قوم اب ہمارے سامنے سر جھکا کر چلنا سیکھے، جس سے واضح طور پر پاکستان کو یہ پیغام دیا گیا کہ بھارت نے ایٹم بم اپنے دفاع کے لئے نہیں، بلکہ اسے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لئے بنایا ہے۔ ظاہر ہے کہ امن پسند پاکستانی قوم ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے بخوبی آشنا تھی،اس کے لئے یہ ایک لمحہء فکریہ تھا اور وہ بار گاہ خدا وندی سے کسی معجزے کی ملتجی تھی۔ پھر معجزہ ہوہی گیا کہ جذبہء حب الوطنی سے سرشار ایک نوجوان نے، جو اس وقت نیدر لینڈ کے ایک سائنسی ادارے سے منسلک تھے، اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مراسلہ تحریر کیا کہ مَیں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ایک اہم، موثراور نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتا ہوں۔ یہ نوجوان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے۔ نیدر لینڈ جیسے خوش حال ملک کے سائنسی ادارے سے وابستگی کے باعث وہ زندگی کی تمام تر سہولتوں سے لطف اندوز ہورہے تھے،لیکن انہوں نے وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے سب کچھ قربان کردیا اور خود کو دفاع پاکستان کے لئے وقف کر دیا۔ ان کی ان قربانیوں میں ان کی بیگم صاحبہ، جن کا تعلق نیدر لینڈ سے ہے۔اور ان کی دو صاحبزادیوں نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا او ر ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ آپ ہماری پرواہ کئے بغیر پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے جو کچھ کررہے ہیں، وہ کہیں بلند ہے۔آپ اپنا کام جاری رکھیں۔پھر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے رات کو رات اور دن کو دن نہیں سمجھا اور شبانہ روز پاکستان کو ایک ایٹمی قوت بنانے میں مصروف ہوگئے۔ اس مرحلے پر اٹامک انرجی کمیشن میں ان کے خلاف کچھ اندرونی سازشیں شروع ہوگئیں، جن کا انہوں نے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے ذکر کیا تو انہوں نے ڈاکٹر صاحب کو کہوٹہ میں ایک الگ ادارہ بنانے کو کہا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا۔ا س کے بعد ڈاکٹر صاحب نے سودو زیاں سے بے نیاز ہوکر شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے خواب اور اس کی تعبیر کو تکمیل تک پہنچانے والے بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنا دیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے1976ء میں ایٹم بم پر کام شروع کیا اور چھ سات سال کے مختصر عرصے میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ 1982ء میں بم تیار ہوگیا تھا، جس کا کامیاب تجربہ 28مئی 1998ء میں کیا گیا،جس سے نہ صرف پاکستانی قوم، بلکہ افواج پاکستان کا مورال بھی بلند ہوا اور دنیا کے سات ایٹمی ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوگیا اسے ہم ’’یوم تکبیر‘‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔اگر22 سال پیچھے جاکر 28 مئی کے دن کو دیکھا جائے تو چاغی میں اس روز موسم صاف اور خوشگوار تھا۔ گراؤنڈ زیرو (ایٹمی دھماکے والی جگہ) سے متعلقہ لوگوں کے سوا تمام افراد کو ہٹالیا گیا تھا۔ 2 بج کر 30 منٹ پر پی اے ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جاوید ارشد مرزا اور فرخ نسیم بھی وہاں موجود تھے۔ تین بجے تک ساری کلیئرنس دی جاچکی تھی۔ پوسٹ پر موجود بیس افراد میں سے محمد ارشد کو، جنہوں نے ’’ٹرگرنگ مشین‘‘ ڈیزائن کی تھی، بٹن دبانے کی ذمہ داری دی گئی۔ تین بج کر سولہ منٹ پر محمد ارشد نے جب ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدا بلند کرتے ہوئے بٹن دبایا تو وہ گمنامی سے نکل کر ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر ہوگئے۔ بٹن دباتے ہی سارا کام کمپیوٹر نے سنبھال لیا۔ اب ساری نگاہیں دس کلومیٹر دور پہاڑ پر جمی ہوئی تھیں۔ دل سہمے ہوئے لیکن دھڑکنیں رک گئی تھیں۔ بٹن دبانے سے لے کر پہاڑ میں دھماکہ ہونے تک صرف تیس سیکنڈ کا وقفہ تھا لیکن وہ تیس سیکنڈ، باقی ساری زندگی سے طویل تھے۔ یہ بیس سال پر مشتمل سفر کی آخری منزل تھی۔ جونہی پہاڑ سے دھوئیں اور گرد کے بادل اٹھے، آبزرویشن پوسٹ نے بھی جنبش کی۔ پہاڑ کا رنگ تبدیل ہوا اور ٹیم کے ارکان نے اپنی جبینیں، سجدہ شکر بجالاتے ہوئے خاک بوس کردیں۔ اب وہ لمحہ آن پہنچا تھا جب پاکستان، دنیا کی بڑی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا تھاپاکستان کے ایٹمی سفر میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ سابق صدور غلام اسحاق خان، ضیاء الحق،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور افواج پاکستان نے بھی نمایاں اور موثر کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جن نا مساعد اور مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی جدوجہد، محنت اور کوشش کی، وہ انتہائی قابل قدر ہے۔ یہ ان کا پاکستانی قوم پر احسان عظیم ہے کہ آج ہمارا بڑے سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک تاریخی جملہ کہا تھا: ”ہم ایک ہزار سال تک گھاس کھا لیں گے، مگر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دکھائیں گے“ ……پھر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسے سچ کر دکھایا اور پاکستان کو ناقابل شکست بنا دیاپاکستان اس وقت پوری دنیا کو کھٹک رہا ہے کیونکہ یہاں کے بسنے والے لوگ مسلمان ہیں، ایک اﷲ کے ماننے والے،دنیائے اسلام کی اس موقعے پر اگر کوئی قیادت کرسکتا ہے تو وہ پاکستان ہے،28 May 1998کو جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا میں ہلچل مچ گئی کہ جو ملک سوئی نہیں بنا سکتا اس نے ایٹم بم کیسے بنا لیاپاکستانی ایک پُرعزم قوم ہے وہ اپنے وجود کو قائم رکھنے اور آگے بڑھنے میں لگی رہتی ہے۔ مسلمانوں کی نشاۃ ثانیہ کا وہ خواب جو ہندوستان کے مسلمانوں نے دیکھا تھا اُس کے حصول میں کوشاں ہے، خاص ہے قوم رسول ہاشمی، اسی وجہ سے پاکستان کے سابق اسپائی ماسٹر نے برطانیہ میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خاص قوم ہے، اس نے افغانستان کے مسلمانوں کی مدد کی، بوسنیا کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کی، متحدہ عرب امارت کو فوجی تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا، امریکہ جیسی سپر طاقت کے مقابلے میں اپنے مفادات کو ترجیح دی اور اُس کے دبائو کو برداشت کرتے ہوئے اپنے مفادات کو مقدم رکھا۔ امریکہ اور روس کی سرد جنگ کے دوران امریکہ کا ساتھ دیا اور جدید اسلحہ حاصل کیا اور 1979ء میں روس کے افغانستان پر قبضہ کے بعد امریکہ کا ساتھ دیا مگر اپنا خفیہ ایٹمی پروگرام جاری رکھا، یہاں تک 1984ء میں ایٹم بم بنا ڈالاتیسری دنیا کے مسائل و مصائب زدہ پاکستان کا ایٹمی قوت بن جانا یقینا معجزہ الٰہی ہے۔کیونکہ افواج پاکستان اور سائنسدانوں کی شب وروز محنت و قربانیوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے والے ہی اس ملک و قوم کے مسائل و مصائب کی جڑ ہیں اور انہی استحصالیوں کے باعث قوم اتحاد کی اس قوت سے محروم ہے جو کسی بھی ملک کو ناقابل تسخیر بناسکتی ہے یہی وجہ ہے ایٹمی پاکستان اتحاد کی قوت سے محرومی کے باعث آج دہشتگردی‘ معاشی بد حالی‘ بجلی‘ پانی و گیس بحران‘ لاقانونیت‘ عدم تحفظ اور عدم استحکام سے دوچار ہے اور ایٹمی قوت اسے بیرونی جارحیت کیخلاف نبرز آدما ہونے کی طاقت تو عطا کرتی ہے مگر اندرونی خلفشار سے نمٹنے کیلئے اتحاد ہی قوم کی اصل ضرورت ہے اسلئے ایٹمی قوت پر نازاں ہونے کی بجائے قوم کو اتحاد و اخوت کی لڑی میں پرونے کی کامیاب جدوجہد ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں