0

۔،۔ پاکستان میں عید الاضحی (سترہ 17) جون بروز پیر کو ہونے کا امکان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان میں عید الاضحی (سترہ 17) جون بروز پیر کو ہونے کا امکان۔ نذر حسین۔،۔

٭چاند کی پیدائش (چھ 6 جون کی شب 05:35 بجے)ہو گی اور غروب آفتاب (19:20 بجے) ہو گا جبکہ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر (اُنیس) گھنٹے ہونا ضروری ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک میں عید الاضحی (سترہ 17) جون بروز پیر کو ہونے کا امکان،کلائمنٹ پیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند (سات 7 جون) بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الاضحی (سترہ 17) جون بروز پیر کوہو گی۔چاند کی پیدائش (چھ 6 جون کی شب 05:35 بجے)ہو گی اور غروب آفتاب (19:20 بجے) ہو گا، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد (بہتر 72 منٹ) تک رہنے کاامکان ہے،جبکہ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر (اُنیس) گھنٹے ہونا ضروری ہے۔(نوٹ) یہاں اس بات کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کہ پہلے دن کا چاند کبھی بھی (بہتر72 منٹ) تک نہیں رہتا۔یورپین ممالک میں عید الاضحی بروز اتوار (سولہ 16 جون) کو منائی جائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں