۔،۔ پوٹسڈیم میں پناہ گزینوں کی رہائش میں سیکورٹی گارڈکو حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پوٹسڈیم،سنسوسی پیلیس پارک کے قریب پناہ گزینوں کی رہائش میں سیکورٹی گارڈپر حملہ کر کے قتل کر دیا گیا،ملزم کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پوٹسڈیم۔مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق پوٹسڈیم،سنسوسی پیلیس پارک کے قریب پناہ گزینوں کی رہائش میں سیکورٹی گارڈپر حملہ کر کے قتل کر دیا گیا،ملزم کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سومالیہ سے ہے اور وہ پولیس کے لئے تشدد پسند انسان ہے۔ بدھ اور جمعرات کی رات کو رپورٹ کے مطابق پوٹسڈیم،سنسوسی پیلیس پارک کے قریب پناہ گزینوں کی رہائش میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک پناہ گزین جس کا تعلق سومالیہ سے ہے اسی پناہ گاہ میں رہائش پذیر تھا کی نامعلوم وجوعات کی بنا پر سیکورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اسے قتل کرنے کے بعد ملزم جنگل کی طرف فرار ہو چکا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مفرور کے متلاشی ہیں اور عنقریب پولیس اسے گرفتار کر لے گی۔