۔،۔ افغانستا ن کہ مہمند درہ ضلع میں دریا عبر کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے (بیس20) افراد ڈوب گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں دریا عبور کرنے کے دوران ایک کشتی ڈوب سے بچوں سمیت کم از کم (بیس20) افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اطلاع کے مطابق پانچ آدمیوں کو بچا لیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/ننگرہار/مہمند درہ ضلع۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع ہفتہ کی صبح (سات 07.00 بجے) ضلع مومنددرہ کے باسول علاقہ میں پیش آیا جب کشتی تقریباََ پچیس افراد کے ساتھ دریا کو عبور کر رہی تھی، افغان میڈیا کے مطابق علاقے کے رہائشی پُل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گاوُں اور مقامی بازاروں کے درمیان سفر کرنے کے لئے اکثر مقامی طور پر بنائی گئی کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں، ایک اور رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف حصّوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب جیسی صورت بننے پر سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ننگر ہار کے محکمہ صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک صرف پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں ایک مرد،ایک عورت، دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے جس غرض سے طبی ٹیمیں اور ایمبولنسز بھی علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔ گاوُں کے رہائشیوں کے مطابق کشتی میں پچیس افراد سوار تھے جن میں سے پانج زندہ بچ گئے ہیں۔