0

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی شاپنگ سینٹر پر۔ایک ڈیلر۔ایک پولیس آفیسر۔ایک لفظ اور پھر ایک گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی شاپنگ سینٹر پر۔ایک ڈیلر۔ایک پولیس آفیسر۔ایک لفظ اور پھر ایک گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے مشور کاروباری علاقہ (کونسٹیبلر واخے) کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے سادہ لباس میں ملبوس پولیس آفیسر سے رابطہ کیا٭چرس٭ایک ڈیلر۔ایک پولیس آفیسر۔ایک لفظ اور پھر ایک گرفتاری٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام تقریباََ (ساڑھے آٹھ بجے) کے قریب ایک ستائیس سالہ شخص نے (کونسٹیبلر واخے) کے علاقہ میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر کے پاس جا کر پوچھا ٭چرس٭، اس امید پر کہ کچھ خرید و فروخت ہو جائے گی،لین دین کی بجائے پولیس افسر نے اس کی شناخت کی جانچ کی، جسمانی تلاشی کے دوران ڈیلر کے مختلف جیبوں سے سولہ گرام چرس، بڑی مقدار میں نقد رقم اور پیتل کا رنگ(مُکا) جو لڑائی میں ہتھوڑے جیسا کام کرتا ہے ملا، ڈیلر کی رہائش نہ ہونے پر پولیس افسران نے اسے جج کے سامنے پیش کرنے کے مقصد سے فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیل میں بندکر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں