۔،۔ منیاپولس کا افسر(چھتیس سالہ) جمال مچل بندوق بردار کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک تھا۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کی رات منیاپولس کے وائٹیر محلے میں اپارٹمنٹ کی عمارت میں دو افراد کو گولی مارنے کے بارے میں پولیس کال کی گئی،پولیس آفیسرز کے پہنچنے پر ان پر فائرنگ شروع کر دی گئی،اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جمال مچل نے آپ پاس پڑے زخمیوں کو طبی امداد دینے کی کوشش کی اس دوران انہیں گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/منیا پولس۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کی رات منیاپولس کے وائٹیر محلے میں اپارٹمنٹ کی عمارت میں دو افراد کو گولی مارنے کے بارے میں پولیس کال کی گئی،پولیس آفیسرز کے پہنچنے پر ان پر فائرنگ شروع کر دی گئی،اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جمال مچل نے آپ پاس پڑے زخمیوں کو طبی امداد دینے کی کوشش کی اس دوران انہیں گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق جب مچل شوٹنگ کے جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس نے آس پاس پڑے زخمی افراد کو دیکھا جنہیں طبی امداد ک ضرورت تھی، مینیسوٹا بیرو آف کرمنل آپریشن کے سپر ٹنڈنٹ ڈریو ایونز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مچل مشتبہ شخص کی مدد کر رہا تھا کہ مشتبہ شخص نے گن نکالی اور مچل پر فائر کر دیا زمین پر گرنے کے بعد بھی گولیاں مارتا رہا۔گن وائلس آرکائیو کے مطابق ملک بھر میں، امریکا کو اس سال کے صرف پہلے پانچ مہینوں میں کم از کم (ایک سو اسی 180 بڑے قیمانے) پر فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سی این این کے مطابق اس سال کے پہلے چار مہینوں میں (ایک سو چھتیس 136 افسران) کو ڈیوٹی کے دوران گولی مار دی گئی ہے، جن میں سے (بیس) ہلاک ہوئے۔