۔،۔ میکسیملین کراہ کا کہنا ہے کہ نازی ایس ایس کے تمام ارکان کو مجرم کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ نذر حسین۔،۔
٭یورپی انتخابات کے لئے (اے ای ڈی AfD) کے سر فہرست امیدوار (میکسیملین کراہ Maximilian Krah) نے یہ کہہ کر غم و غُصے کو جنم دے دیا کہ وہ نازی ایس ایس کے تمام ارکان کو مجرم کے طور پر نہیں دیکھتے۔ایک دائی بازو کے جرمن قانون ساز نے قابل قبول سیاسی گفتگو کے مرکزی دھارے سے باہر اتنے دھماکہ خیز تبصرے کئے کہ ان کی پارٹی کو دوسرے انتہائی دائیں بازو کے رہنماوُں نے مسترد کر دیا،جس سے یورپی پارلیمنٹ میں بڑا اتحاد ٹوٹ گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ لوکل خبر رساں ادارے اور عالمی خبر رساں اداروں میں اس خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے کہ۔الٹر نیٹیو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) سیاسی پارٹی کے یورپی انتخابات کے لئے (اے ای ڈی AfD) کے سر فہرست امیدوار (میکسیملین کراہ Maximilian Krah) نے ایک اطالوی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا (کہ وہ ایک بدنام زمانہ نازی نیم فوجی گروپ) کے تمام ارکان کو خود بخود مجرم نہیں سمجھتے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایس ایس میں سے کچھ، جن کا بنیادی کردار دوسر جنگ عظیم کے دوران حراستی کیمپوں کی حفاظت کرنا تھا در حقیقت صرف کسان تھے۔ اس سے پہلے کہ میں کسی کو مجرم قرار دوں،میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس نے کیا کیا (ایس ایس کے نُو لاکھ 900,000) مردوں میں بہت سے کسان تھے۔ یقیناََ مجرموں کی بڑی تعداد تھی لیکن وہ سب نہیں تھے، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ جس نے بھی ایس ایس کی وردی پہنی تھی وہ خود بخود مجرم بن گیا تھا(کرہ) نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں (La Repubblica لاریپبلیکا) کو بتایا تھا۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے (اے ای ڈی AfD) نے (سینتالیس سالہ یورپی انتخابات کے لئے (اے ای ڈی AfD) کے سر فہرست امیدوار (میکسیملین کراہ Maximilian Krah) پر پابندی عائد کر دی ہے جو اسی ماہ ہونے والے یورپی انتخابات میں ان کے سرکردہ امیدوار ہیں۔