0

۔،۔نا معلوم شخص فرینکفرٹ ہیڈرن ہائیم میں دن دہاڑے پارک بینک پر بیٹھے شخص سے چار سو یورو لے کر فرار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔نا معلوم شخص فرینکفرٹ ہیڈرن ہائیم میں دن دہاڑے پارک بینک پر بیٹھے شخص سے چار سو یورو لے کر فرار۔ نذر حسین۔،۔

٭اکتیس مئی (ان ڈیر رومر سٹڈٹ) پارک کے بینک پر بیٹھے شخص سے (اٹھارہ سالہ) نوجوان نے حملہ کر کے چار سو یورو چھین کر نامعلوم سمت میں فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔مجرم کی تلاش ناکام٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیڈرن ہائیم/ان ڈیر رومر سٹڈٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام تقریباََ پانچ بجے ایک شخص دو ساتھیوں کے ساتھ پارک بینچ پر سستا رہا تھا کہ اچانک اٹھارہ سالہ نوجوان نمودار ہوا بغیر کسی تمہید کے اس نے اس کی کمر پر بندھے بٹوے سے چار سو یورو نقد نکالے، رقم لے کر مجرم نامعلوم سمت فرار ہو گیا جبکہ تینوں افراد میں سے کسی ایک نے بھی مداخلت نہیں کی،چپ چاپ بیٹھے رہے کسی کو خراش تک نہیں آئی۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی عمر اٹھارہ سال بتائی جاتی ہے قد ایک سو اسی سینٹی میٹر، سیاہ بال، ہلکی داڑھی، سرمئی سویٹر، سیاہ پتلون سیاہ جوتے اور درمیانہ رنگ۔پولیس کو گواہوں کی تلاش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں