۔،۔ اسرائیلی فوجی اڈے میں دھماکہ سے آگ بھڑک اُٹھی (9) فوجی زخمی جبکہ دو کی حالت تشویشناک۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیلی فوجی اڈے میں گولہ بارود کے ذخیرے میں ہونے والے دھماکوں سے اسرائیلی فوجی اڈہ لرز اُٹھا۔دھماکہ اچانک ہوا،دھماکے میں نُو فوجی زخمی ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور بھی ہلاکتوں کا خدشہ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تل ابیب۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جنوبی صحرائی علاقے میں قائم فوجی اڈے میں معمول کے مطابق ٹریننگ جاری تھی، جس کے آخر میں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے اسرائیلی فوجی اڈہ لرز اُٹھا،دھماکہ گولہ بارود کے ذخیرے میں ہوا تھا، دھماکے سے اچانگ آگ بھڑک اُٹھی اور ہر طرف افرا تفری پھیل گئی، رپورٹ کے مطابق اہلکار اور فوجی افسران خوف زدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر گرنیڈ کے ڈپو میں ہوئے جس میں کئی گرنیڈ پھٹ گئے جبکہ آگ لگنے سے صورت حال مزید خراب ہو گئی۔