0

۔،۔ فرینکفرٹ میں دھوکا باز شخص نے اعلی معیار کی گھڑیاں چرا لیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ میں دھوکا باز شخص نے اعلی معیار کی گھڑیاں چرا لیں۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کی شام ایک نامعلوم جعل ساز نے دو مردوں سے تقریباََ (ایک لاکھ چالیس ہزار 140,000) یورو مالیت کی کئی کلائی گھڑیاں چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوپرن پلاٹس۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرینکفرٹ کے مرکزی شاپنگ سینٹر (اوپرن پلاٹس Opernplatz) پر پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق (دو متاثرین) جن کی عمریں بدستور۔ ستائیس اور سینتالیس کی تھیں مختلف گھڑیاں بیچنے کا ارادہ رکھتے تھے جن میں بنیادی طور پر۔ رولیکس اور بریٹلنگ کی گھڑیاں تھیں، ایک نامعلوم شخص نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اس طرح تینوں افراد نے منگل کی شام کو (18:50 بجے) (اوپرن پلاٹس Opernplatz) پر ملاقات کا وقت طے کیا، تینوں کی ملاقات ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی ے دھوکہ باز شخص نے دونوں متاثرین کے سامنے گھڑیاں ایک لفافے میں ڈالیں پھر اسے سیل کر دیا، متاثرین کو یہ کہتے ہوئے کہ وہ رقم لے کر آ رہا ہے لفافہ سیل ہی رہنے دو، کچھ دیر گزر جانے کے بعد دونوں متاثرین کو خیال آیا کہ وہ تو نہیں آیا گھڑیاں لفافہ میں سے نکال لیں جیسے ہی فروخت کنندگان نے لفافہ کھولا تو اس میں پرانیاں بیٹریاں اور ایک دو پرانی گھڑیاں پڑی ہوئی تھیں، پولیس نے رپورٹ درج کر کے مجرم کی تلاش شروع کر دی ہے اور پبلک سے مدد بھی مانگی ہے۔ مرد کی عمر تقریباََ چالیس سال، پتلی ساخت، گہرے سرمئی رنگ کا سوٹ شیشے اور سیاہ جوتے پہنے ہو ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں