0

۔،۔ بغیر اجازت(ویزہ) حاصل کئے حج ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے (تین 3 لاکھ) عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بغیر اجازت(ویزہ) حاصل کئے حج ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے (تین 3 لاکھ) عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ برس دنیا بھر سے (اٹھارہ 18) لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی اب کی بار یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اعلان کے مطابق بغیر اجازت(ویزہ) حاصل کئے حج ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے (تین 3 لاکھ) عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/مکہ مکرمہ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر سے (اٹھارہ 18) لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی اب کی بار یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اعلان کے مطابق بغیر اجازت(ویزہ) حاصل کئے حج ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے (تین 3 لاکھ) عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا گیا۔سعودی حکومت نے بھیڑ سے بچنے،ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے گذشتہ ماہ کچھ اصول و ضوابط وضح کئے تھے جن میں سے ایک حج کے لئے (این اُو سی) کا حصول بھی ہے۔ اسی طرح گردن توڑ ویکسین نہ لگوانے والے سینکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے (ایک لاکھ 71 ہزار) سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سعودی سیکورٹی فورسز کے ایک بیان کے مطابق یہ اقدامات (2015 کو منی) میں ہونے والی بھگدڑ میں (دو ہزار 2) سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعات سے بچنے کے لئے کئے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت بھی ہے۔ سعودی اعلان کے مطابق ابھی تک (تیرہ 13 لاکھ) عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں