۔،۔ لاپتہ برطانوی ٹی وی پریزینٹر مائیکل موسلے کی لاش یونانی جزیرے سیمی سے ملی۔ نذر حسین۔،۔
٭برطانوی ٹی وی پریزنٹر اور مصنف ڈاکٹر مائیکل موسلے بدھ کی سہ پہر سیمی جزیرے پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن کو ایک کشتی پر سوار ایک پارٹی نے ساحل کے ایک نا ہموار حصّے پر چٹانوں کے درمیان دیکھا جس میں مقامی میئر اور صحافی بھی شامل تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/یونان/سیمی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ٹی وی پریزنٹر اور مصنف ڈاکٹر مائیکل موسلے بدھ کی سہ پہر سیمی جزیرے پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن کو ایک کشتی پر سوار ایک پارٹی نے ساحل کے ایک نا ہموار حصّے پر چٹانوں کے درمیان دیکھا جس میں مقامی میئر اور صحافی بھی شامل تھے، ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے یقیناََ پیدل سفر کے دوران غلط راستہ اختیار کیا اور ایک مرینا تک پہنچنے سے کچھ ہی دیر میں گر گئے جہاں پر ان کی لاش آسانی سے نہیں دیکھی جا سکتی تھی۔ ڈاکٹر کلیئر بیلی موسلے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ۔مائیکل ایک بہادر انسان تھا، شاندار مضحکہ خیز، مہربان اور شاندار شوہر تھا اس کو کھونا میرے لئے اتنا آسان نہیں، ہم نے ایک ساتھ ناقابل یقین حد تک خوش قسمت زندگی گزاری،ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے۔