۔،۔ا نڈر لیڈر باخ میں چاقو کے حملہ سے شدید زخمی شخص کی موت واقعہ ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭ فرینکفرٹ سے متصل انڈر لیڈر باخ کے علاقہ میں کئی لوگوں کے درمیان جھگڑے میں (اکتیس 31 سالہ) شخص ہلاک، فریڈبرگ سے تعلق رکھنے والا (تیس30 سالہ) مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ ا نڈر لیڈر باخ/فریڈبرگ۔ فرینکفرٹ ایم مائین پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر ار فرینکفرٹ ایم مائین پولیس ہیڈ کورٹر کی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق (چودہ جون) کی شام کو فرینکفرٹ سے متصل انڈر لیڈر باخ کے علاقہ میں کئی لوگوں کے درمیان جھگڑے میں (اکتیس 31 سالہ) شخص ہلاک، فریڈبرگ سے تعلق رکھنے والا (تیس30 سالہ) مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جسے تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رات تقریباََ گیارہ بجے لوگوں کے دو گروپ (ہنس بوکلر اسٹراسے) پر اکٹھے ہوئے،نامعلوم وجوعات کی بنا پر تکرار کے بعد دونوں گروپس کے درمیان ہاتھا پائی یعنی جسمانی جھگڑا شروع ہوا، اسی دوران (اکتیس 31 سالہ) شخص کے جسمکے اوپری حصّہ میں چاقو کے وار سے مہلک چوٹیں آئیں، ایمر جنسی سروسز کی جانب سے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے اقدامات کئے جانے کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جا سکی وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔