۔،۔ نُصیرات میں قتل عام کے لئے امدادی ٹرک کا استعمال جنگی جرم ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ یو این ماہرین نے نُصیرات میں اسرائیلی آپریشن کو (سات 7 اکتوبر) سے فلسطینی عوام کے خلاف سب سے گھناونا اقدام قرار دے دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/ نُصیرات/فلسطین۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں یرغمالیوں سے بچاوُ کے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی بے پناہ قتل و غارت کی شدید مذمت کی جس میں (چونسٹھ 64 بچوں اور ستاون57 خواتین سمیت کم از کم (دو سو چوہتر فلسطینی ہلاک اور تقریباََ سات سو 700 کے قریب زخمی ہوئے، اسرائیلی قابض ا فوج نے مبینہ طور پرغیر ملکی فوجیوں کی مدد سے،ایک انسانی ٹرک میں بے گھر افراد اور امدادی کارکنوں کے بھیس میں نُصیرات میں داخل ہوئے انہوں نے علاقہ پر زمینی اور فضائی حملوں سے مکینوں پر، پر تشدد حملہ کیا جس سے پورے علاقہ میں دہشت، موت اور مایوسی پھیل گئی۔ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق نُصیرات کی سڑکیں خون میں لت پت لاشوں اور زخمیوں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، بھری پڑی تھیں، متعدد دھماکوں اور بم دھماکوں سے بکھرے ہوئے جسم کے اعضاء سے دیواریں ڈھکی ہوئی تھیں۔ جن مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا وہاں زخمیوں کو فرش پر علاج کے لئے انتظار کرنا پڑا۔