0

۔،۔ پاکستان سوئس سوسائٹی لوزرن کی جانب سے نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا۔سید علی جیلانی۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان سوئس سوسائٹی لوزرن کی جانب سے نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا۔سید علی جیلانی۔،۔

٭ پاکستان سوئس سوسائٹی لوزرن کی جانب سے نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا، ممتاز مذہبی اسکالر صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خصوصی خطاب و امامت کے فرائض سرانجام دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/لوزرن۔ پاکستان سوئس سوسائٹی لوزرن کی جانب سے نمازعید کا اہتمام
سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں پاکستان سوئس سوسائٹی کی جانب سے نمازعید الاضحی کا اہتمام کیا گیا ممتازمذہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی خصوصی خطاب و امامت کے فرائض انجام دیئے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علی جیلانی نے کہا کہ ہر وہ جیز جو خدا کے قرب کا باعث بنے قربانی ہے حضرت علی سے پوچھا کہ قربانی کس کو کہتے ھیں آپ نے فرمایا متتقی پرہیزگار کی قربانی نماز ہے بندہ نماز پڑھتا ہے تو خدا کے نزدیک ھوجاتاھے ہمیں اپنے بچوں کو نماز کی ترغیب دینی چاہیئے عید الاضحی ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے انھںوں نے مزید کہاعیدالاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایثار اور قربانی پر قائم رہنے کی تلقین کرتی ہےجس دن سے حضرت انسان کرہ ارض پر آباد ہوا ہے اسی دن سے یہی قربانی کا تصور بھی ملتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں حضرت آدمؑ کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کی قربانی کا ذکر ملتا ہے، فلسفہ قربانی اللہ تعالی کی رضا اور حصول تقوی ہے فرمان باری تعالی ہے اللہ کی بارگاہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت اور خون نہیں پہنچتے بلکہ تمہارا تقوی پہنچتا ہے سوسائٹی کی انتظامیہ نے آخر میں تمام مہمانوں کو عید کی مبارکباد اور مہمانوں کی خاطرتواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں