۔،۔سفارتخانہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کی جانب سے (24 جون 2024)بروز پیر خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔سید علی جیلانی۔،۔
٭پاکستان کے قومی دن (23 مارچ) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے (75 سال) مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک خصوصی استقبالہ کا اہتمام یونیورسل پوسٹل یونین برن میں کیا جائے گا۔ جس میں اعلی سرکاری حکام، سفیروں، تاجروں، صحافیوں اور پاکستانی تارکین وطن کے اراکین کو مدعو کیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/برن۔ سفارت خانہ پاکستان برن سوئیٹزرلینڈ نے 24 جون 2024 کو پاکستان کے قومی دن (23 مارچ) اور پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا ہے یہ تقریب برن میں یونیورسل پوسٹل یونین میں منعقد ہوگی سفارتخانے نے اعلیٰ سرکاری حکام، سفیروں، تاجروں، صحافیوں اور پاکستانی تارکین وطن کے اراکین کو مدعو کیا ہے ایف ڈی ایف اے کے ڈپٹی سیکرٹری ایمبیسیڈر تھامس گوربر مہمان خصوصی ہوں گے سفیرپاکستان عامرشوکت مہمانوں کوخوش آمدید کہیں گے
–