0

۔،۔درگاہ مقدسہ میں عید الاضحی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔درگاہ مقدسہ میں عید الاضحی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭درگاہ مقدسہ میں عید الاضحی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، اس مقدس دن کے حوالہ سے ممتاز روحانی رہنماء پیر محمد عثمان افضل قادری، سجادہ نشین نیک آباد شریف نے عید الاضحی اور فلسفہ قربانی کے حوالہ سے تفصیلی خطاب کیا جبکہ آپ نے نماز عید کی امامت کا فریضہ بھی ادا کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /گجرات / لاہور / اسلام آباد: (پریس ریلیز) درگاہ مقدسہ نیک آباد شریف میں عید الاضحی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ ممتاز روحانی رہنماء پیر محمد عثمان افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد شریف نے عید الاضحی اور فلسفہ قربانی کے حوالہ سے مفصل خطاب کیا اور نماز عید کی امامت کروائی۔ بعد ازاں ملک وملت اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کیلئے بھی اجتماعی دعا کروائی گئی۔ پیر محمد عثمان افضل قادری نے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عظیم دن تحفہئ خداوندی ہے۔ دیگر نعمتوں کی طرح یہ عظیم یوم بھی رحمۃ للعالمین ﷺکے تصدق سے عطا ہوا۔ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اطاعت الٰہی کے جذبوں کو اجاگر کرنا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی امت سے محبت کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی فرماتے۔ انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر اقرباء اور مستحقین کا خیال کرنے والے خوش نصیب ہیں۔ صفائی نصف ایمان ہے لہذا پورا سال اور بالخصوص قربانی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ پیر عثمان افضل قادری، پیر صدیق افضل قادری، پیر حسنین افضل قادری نے نیک آباد شریف میں عید کے دنوں میں سینکڑوں افراد میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا گیا اور مختلف وفود اور مہمانوں سے ملاقات کرتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے نیک آباد شریف میں سینکڑوں لیٹر پینے کا پانی ٹھنڈا کرنے کے پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔ جس سے روزانہ سینکڑوں لوگ مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں