0

۔،۔ فرینکفرٹ سے متصل شہر نیو آئزن برگ میں بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے عید ملن کا خوبصورت اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سے متصل شہر نیو آئزن برگ میں بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے عید ملن کا خوبصورت اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭ فرینکفرٹ سے متصل شہر نیو آئزن برگ میں پاکستانی نثراد خاتون مرینہ حسین جو بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دیتی ہیں اور بچوں کے والدین نے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے دن رات کی محنت کے بعد ایک بہت ہی خوبصورت عید الاضحی پارٹی کا اہتمام کیا،جس میں بچے عید کے جوڑے پہن کر آئے اور عید کی خوشیاں منائیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو آئزن برگ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع شہر نیو آئزن برگ میں پاکستانی نثراد خاتون مرینہ حسین جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، تن تنہا اکیلی جرمن سرکاری اداروں سے رابطہ رکھے ہوئے ہے ان سے جگہ لے کر پاکستانی بچوں کو اُردو، دینیات (دنیاوی اور دینی تعلیمات) دیتی ہیں، تقریباََ بچے ان سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔خوشی کی بات تو یہ ہے کہ۔٭میلاد مصطفی ہو، عیدین کے موقع پر عید ملن پارٹی ہو، چودہ اگست یا تئیس مارچ ہو ہر موقع پر مرینہ حسین والدین کے ساتھ مل کر بچوں کی خوشیوں کے لئے پروگرام ترتیب دیتی ہیں جبکہ بچوں کے والدین بھی ان کے شانہ بشانہ اپنے بچوں کی خوشیوں میں شامل ہو کر انہیں اس بات کا احساس دلواتے ہیں کہ آپ پاکستانی ہو اور آپ کا کلچر،آپ کی شان، آپ کی پہچان پاکستان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کی ثقافت اپنے بچوں تک پہنچانا والدین کا فرض ہے، دنیا کے تمام آزاد ملک اپنی پہچان رکھتے ہیں جو ہمیں اپنے بچوں کو بتانا ہمارا فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہے کہ یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو اپنی قومی زبان اُردو سکھاوں، بچوں کو دینیات کی تعلیم سے آراستہ کروں، قومی دنوں کے تہوار بچوں کے ساتھ مناوں، میلاد کے موقع پر میلاد کااہتمام کروں، عید کے موقعہ پر عید مناوں تا کہ ہمارے بچوں کو اس بات کا احساس ہو۔اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے آج بچوں نے رنگ برنگے لباس پہن کر جبکہ ان کی ماوُں نے بھی رنگ برنگے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے واقعی عید کا سا سماں نظر آتا تھا۔ پروگرام کے شروع میں یہ ظاہر کر دیا کہ عید کی خوشیاں کبھی اور کسی بھی وقت منائی جا سکتی ہیں۔ پروگرام اکا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا وجیعہ شاہ،جنت قاضی،اسد احسن اور حمبہ شاہ نے تلاوت سنائی، مرینہ حسین نے دُعا فرمائی بچوں نے ٹیبلو پر عید مبارک پیش کر کے خوب داد حاصل کی(عید مبارک عید مبارک،مبارک عید مبارک)۔ کرتے ہیں کیوں قربانی انشا اللہ کریں گے قربانی بھی ٹیبلو پر پیش کیا گیا۔بچوں کے ساتھ کوئس کا پروگرام بعد ازاں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے دنیا نیوز اور جذبہ نیوز سے بات کرتے ہوئے مرینہ حسین کا کہنا تھا کہ وہ تقریباََ سولہ سال سے بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں جس میں اردو اور دینیات بھی سکھائی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی پاکستانی ادارے سے مدد نہیں ملتی جو کچھ بھی میں کرتی ہوں جرمنی کے سرکاری اداروں سے مدد لیتی ہوں، جبکہ میں اُمید رکھتی ہوں کہ ہماری آنے والی نئی سفیر پاکستان سیدہ ثقلین مجھے ملاقات کا موقع دیں گی میں ان کو (چودہ اگست) پر دعوت دینا چاہتی ہوں، عید مبارک کا کیک کاٹا گیا۔ پھر خواتین جو کھانا ساتھ لائیں تھیں سب نے مل بانٹ کر تناول کیا اور بچوں نے خوب انجوائے کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں