-,-برازیلین حکومت نے حماس کے رہنماء کو بیوی اور بچے سمیت ملک بدر کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭برازیلین حکومت نے امریکی دفتر خارجہ کے دباوُ میں آ کر حماس کے رہنماء کو بیوی اور بچے سمیت ملک بدر کر دیا۔مسلم ایم اے ابو عمار کو برازیل کی پولیس نے ملک میں داخل ہونے کے وقت نظر بند کر دیا تھا۔ان کے ساتھ ان کی سات ماہ کی حاملہ بیوی، بیٹا اور خوش دامن بھی نظر بند تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/برازیل۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق۔مسلم ایم اے ابو عمار کو برازیل کی پولیس نے ملک میں داخل ہونے کے وقت نظر بند کر دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق وہ قطری ایئر لائن سے قطر سے برازیل پہنچے تھے، ان کی فلائٹ برازیل کے ساوُ پالو ایئر پورٹ پر اترے جبکہ امریکا کے کہنے پر انہیں قطر ایئرویز کی پرواز سے ہی واپس کر دیا گیا۔۔ان کے ساتھ ان کی سات ماہ کی حاملہ بیوی، بیٹا اور خوش دامن بھی نظر بند تھی، رپورٹ کے مطابق برازیلین حکومت نے امریکی دفتر خارجہ کے دباوُ میں آ کر حماس کے رہنماء کو بیوی اور بچے سمیت ملک بدر کر دیا، اس دوران برازیلی عدالت کے سامنے یہ ثابت کیا گیا کہ وہ پوری طرح حماس سے وابستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیلی جج نے ساوُ پالو کو ہفتے کے روز حماس رہنما کو برازیلداخلے سے روکنے اور (ڈی پورٹ)کرنے کا حکم دیا۔