0

۔،۔ ہیسن کے دارالخلافہ ویس بادن میں آدھی رات کو حملہ کر کے کان کاٹ دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہیسن کے دارالخلافہ ویس بادن میں آدھی رات کو حملہ کر کے کان کاٹ دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ ہیسن کے دارالخلافہ ویس بادن میں رائن اسٹریٹ کی ایک بار سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا، حملہ آور نے دانتوں سے مبینہ شخص کا کان کاٹ لیا،ریسیکیو کے پہنچنے پر زخمی شخص کے نزدیک کان کا ٹکڑا بھی پڑا ہوا ملا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویس بادن/رائن اسٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ویسبادن کے شہر میں رات کو تقریباََ (دو بجے) اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص بار سے نکل کر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس کا کان کاٹ لیا اور سڑک پر تھوک دیا، ریسیکیو کنٹرول کو اطلاع ملی کہ سڑک پر زخمی شخص پڑا ہے جس کے کان سے خون بہہ رہا ہے، پولیس کا گشتی دستہ فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جنہوں نے زخمی شخص اور اس کے پاس کٹا ہوا کان کا ٹکڑا بھی پا لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق چھبیس سالہ متاثرہ شخص اپنے دوستوں کے ہمراہ شوال باخ اسٹریٹ پر تھا رات کو ایک یا دو بجے کے قریب وہ اکیلا تھا کہ اچانک دو یا تین آدمیوں نے حملہ کیا جن کو وہ نہیں جانتا تھا، اس کا مزید کہنا تھا کہ ان کو جرمن بھی نہیں بولنی آتی تھی ٹوٹی پھوٹی جرمن زبان بول رہے تھے۔ پولیس نے فوراََ متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں