۔،۔ سعودی حکام نے ایک ہفتہ کے دوران (19,050) افراد کو رہائش،کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،
٭سرکاری رپورٹ کے مطابق کل (11,987 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف پر گرفتار کیا گیا،جبکہ (4,367) کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ہے اور مزید (2,696) افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جدہ/ریاض۔ بعودی وزیر داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری رپورٹ کے مطابق کل (11,987 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف پر گرفتار کیا گیا،جبکہ (4,367) کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ہے اور مزید (2,696) افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کئے گئے (1,011) افراد میں سے (61 فیصد ایتھوپیا، 36 فیصد یمنی اور تین فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔ مزید چوبیس افراد پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے جبکہ اٹھارہ کو خلاف رزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ایسے افراد کو زیادہ سے زیادہ پندرہ سال قید، ایک ملین ریال تک کا جرمانہ اور ساتھ ہی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ گاڑیاں اور جاوداد بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔