۔،۔ سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی بیلسٹک میزائل تنصیبات کی نمایاں توسیع؟۔ نذر حسین۔،۔
٭اس پیش رفت میں تیس سے زائد نئی عمارتیں اور ڈرون کی تیاری میں اضافہ شامل ہے۔یہ توسیع ایران کے میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے کے بعد ہوئی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تہران/امریکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجموعی طور پر ایران کے پاس مشرق وسطی میں سب سے بڑا میزائل اسلحہ ہے، جس میں (تین ہزار) سے زیادہ میزائل ہیں، جس میں ایسے میراگل بھی شامل ہیں جو روائیتی اور جوہر وار ہیڈز لے جا سکتے ہیں۔اسی سلسلہ میں تیس سے زائد نئی عمارتیں اور ڈرون کی تیاری میں اضافہ شامل ہے۔یہ توسیع ایران کے میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے کے بعد ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق ایران نے یوکرین کے خلاف جنگ کے لئے روس کو میرائل فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، مزید برآں تہران یمن کے حوثی باغیوں اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو میزائل فراہم کرتا ہے یہ کہنا ہے امریکی حکام کا۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ روس کم لاگت کے میزائل کی صلاحیتوں کی تلاش میں ہے اور اس نے ایران اور شمالی کوریا کا رخ کیا ہے۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے امریکی دفتر نے سیٹلائٹ کی تصویروں کے محققین کے تجزیئے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی میزائل اور ڈرون کی پیداوار اور برآمدات کو محفوظ کرنے کے لئے پابندیوں سمیت مختلف اقدامات نافذ کئے ہیں۔