۔،۔پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستانی قونصلیٹ پر جرمنی میں بسنے والے افغانیوں نے دھاوا بول کر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی جبکہ اسے جلانے کی کوشش بھی کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ، شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین،رضوان حسنین جنرل سیکریٹری،جاوید اقبال بھٹی سٹٹگارٹ۔ممبران پاکستان جرمن پریس کلب،تصور حسین۔ اعجاز حسین پیارا، جسٹس ہیلپ لائن یورپ کے سفیر میاں مبین اختر، رانا لیاقت علی، راشد محمود غوری، حافظ عبد الرحمن نے جمعہ کے دن ہونے والے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے جرمن گورنمنٹ کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے خطرناک مجرموں کو جرمنی جیسے پر امن ملک سے ملک بدر کرے، احتجاج ہوتے ہیں لیکن ایسے طریقہ سے احتجاج ریکارڈ نہیں کروائے جاتے۔ہماری قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ لوگوں کی پہچان کر کے ان کو جرمن پولیس سے رابطہ کر کے ڈیپورٹ کروایا جائے۔ ہم قونصلیٹ جنرل آف پاکستان زاہد حسین سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کی پہچان کے بعد قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، اور سفارتخانہ پاکستان سے (پانچ 5 کلو میٹر) کے اندر تک داخلہ پر پابندی عائد کر دیں کیونکہ انہوں نے ہمارے ملک،ہمارے گھر اور ہماری عزت اور ہمارے ملک کی پہچان پر حملہ کیا ہے جبکہ جرمن گورنمنٹ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے افراد کو دہشت گرد قرار دیا جائے،آئے دن افغان باشندے کسی نہ کسی دہشت گردی، لڑائیوں، پولیس پر چملہ میں ملوث رہتی ہے۔ جبکہ حال ہی میں ایک جرمن پولیس آفیسر کو بھی قتل کرنے میں افغان باشندہ ہی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصّہ کی لہر دوڑ چکی ہے افغانیوں سے نفرت تو تھی ہی جس میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے