۔،۔ بائیس سالہ خاتون نے (نُو 9دن) کی بیٹی کا بے دردی سے گلا کاٹ ڈالا۔ نذر حسین۔،۔
٭بائیس سالہ خاتون نے مبینہ طور پر باورچی خانہ کی چھری سے اپنی (نُو 9دن) کی بیٹی کا بے دردی سے گلا کاٹ ڈالا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔یہ معاملہ بچیوں کے قتل یا بعد از پیدائش ڈپریشن کا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/ٹکری کی بابا ہری داس کالونی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ٹکری کی بابا ہری داس کالونی کے ایک گھر میں پیش آیا، ڈی سی پی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بچیوں کے قتل کے بعد از پیدائش ڈپریشن کا ہے، پولیس کے مطابق متوفی کے والد منڈکا پولیس اسٹیشن آئے اور اطلاع دی کہ اس کی بیوی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کا گلا کاٹ کر پتل کر دیا ہے، جب پولیس ٹکری کی بابا ہری داس کالونی کے ایک گھر میں پہنچی تو نوزائیدہ لڑکی دوسری منزل کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی جبکہ خاتون بدی ھوسرے کمرے میں موجود تھی۔ملزم خاتون نے گرفتاری دے دی، فرانزک ٹیموں نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، تفتیش کے دوران ملزمہ سے انکشاف کیا کہ وہ بچی کو جنم نہیں دینا چاہتی تھی اسی لئے جنم کے بعد بیٹی کو قتل کر دیا۔ تفتیش کے دوران ملزم خاتون جرم کا کوئی معقول جواب نہیں دے سکی۔طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر مائیں بچے کی پیدائش کے بعد نفلی تناو کا سامنا کرتی ہیں، جن میں عام طور پر (موڈ میں تبدیلی۔رونے کے منتر۔بے چینی اور سونے میں دشواری شامل ہوتی ہے) یہ عام طور پر ڈیلیوری کے بعد پہلے دو یا تین دنوں کے اندر شروع ہوتاہے اور دو ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔