۔،۔ سترہ سالہ ملزم نے برطانیہ ساوتھ پورٹ ڈانس ورکشاپ میں گھس کر بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ سترہ سالہ ملزم نے لیور پول کے قریب ساوُتھ پورٹ کے علاقہ ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران اچانک چاقو کے وار کر کے (دو بچوں) کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ (گیارہ) افراد کو شدید زخمی کر دیا زخمی ہونے والوں میں بھی چھ بچے شامل ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لیور پول/سموُتھ پورٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لیور پول کے قریب ساوُتھ پورٹ کے علاقہ ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں اس وقت پیش آیا جب اچانک ایک سترہ سالہ نوجوان چاقو سے لیس نے حملہ کر دیا، دراصل حملہ آور یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جبکہ پے در پے وار کر کے ملزم نے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گیارہ افراد کو زخمی کر دیا زخمی ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دل ہلا دینے والا ہے،میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں میں پولیس اور ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا بھی شکر گزار ہوں۔ رپورٹ کے مطابق لنکا شائر کے بینکس سے ایک سترہ سالہ لڑکے کو قتل اور اقدام قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ایک عینی شاہد نے اس منظر کو ٭٭خوفناک٭٭قرار دیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اتنا خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا۔رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی مسلح پولیس کی نفری۔(تیرہ ایمبولنسز اور فائر بریگیڈ ڈانس کلاس میں پہنچ گئی جو چھ سے دس سال کی عمر کے بچوں کے لئے منعقد کی جا رہی تھی۔ عینی شاہد کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے بالغ افراد زخمی ہونے کے باوجود بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، فائربریگیڈ اور ایمبولنس کی نیلی روشنیوں سے پورا علاقہ دیکھا جا سکتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایمبولنس میں مرد و خواتین کو روتے ہوئے دیکھا، کمیونٹی فوراََ اکٹھی ہو گئی واقعہ کے بعد کئی لوگ سڑکوں پر آنسو بہاتے نظر آ رہے تھے۔ قیامت جیسا منظر دیکھنے کو ملا۔