۔،۔ بے گھر بیتالیس سالہ خاتون کو اکیس سالہ نوجوان نے مکے اور لاتیں مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭صبح چھ بج کر پندرہ منٹ کے قریب بے گھر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع دی نوجوان گرفتار اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح بیتالیس سالہ بے گھر خاتون نے (شیفر گاسے اسٹریٹ پر مکان نمبر بارہ) کے سامنے سونے کی جگہ بنائی ابھی سونے کی کوشش میں تھی کہ اکیس سالہ نوجوان وارد ہوا اور نامعلوم وجوعات کی بنا پر مکے اور لاتیں مار کر شدید زخمی کر دیا، جائے وقوعہ پر موجود ملزمان کو زخمی خاتون پر مزید اثر انداز ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے۔ اسی دوران ملزم کو الرٹ پٹرولنگ نے گرفتار کر لیا، بیتالیس سالہ متاثرہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، جج کے سامنے پیش کئے جانے کے بعد ملزم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔