۔،۔ ترکی میں دن دیہاڑے شوہر نے بیوی کو سڑک پر گولی مار کر ہلاک کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭استنبول کے علاقے ارنا ووتکوئی میں سڑک کے بیچوں بیچ ترکی شوہر نے اپنی بیوی کو سر میں گولیاں مار کرہلاک کر دیا جبکہ راہگیر اسے ایسا کرنے سے منع کرتے رہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/استنبول/ترکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی دوپہر کو تقریباََ 13:45 بجے استنبول کے علاقے ارنا ووتکوئی میں یہ واقعہ پیش آیا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر ہارون گل نے اپنی پینتیس سالہ بیوی سرپل گول کو سڑک کے بیچوں بیچ سر پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ بہیمانہ قتل کی واردات خفیہ کیمروں اور موبائل فونکے کیمرہ میں بھی ریکارڈ ہو گئی ، جس میں شوہر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے سر میں گولیاں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راہگیروں نے اسے ایسا کرنے سے منع بھی کرتے رہے، واضح رہے ترکی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ آئے روز ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔