0

۔،۔ ہائی وے(آٹوبان A7) پر پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لئے ران پر گولی مار دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہائی وے(آٹوبان ) پر پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لئے ران پر گولی مار دی۔ نذر حسین۔،۔

٭نیو مُنسٹر پر پولیس افسران نے حادثہ کا سبب بننے والے شخص کی مدد کرنا چاہی تو چاقو بردار نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اسے روکنے کے لئے ہوائی فائر کئے گئے جو اسے نہ روک سکے تب پولیس اہلکاروں نے نشانہ لے کر اس کی ران پر گولی داغ دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو منسٹر۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (بارہ اگست) کی شام کو تقریباََ (16:10) بجے حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی میں پھنسے (پچپن سالہ) شخص کی مدد کو پہنچے تو وہ چاقو سے مسلح پولیس اہلکاروں تک پہنچنا چاہتا تھا، پولیس نے وارننگ کے لئے ہوائی فائر کئے جو اس جنونی شخص کو نہ روک سکی، وہ بار بار چاقو سے پولیس افسران کو دھمکیاں دیئے جا رہا تھا بالآخر پولیس افسران نے نشانہ لے کر (پچپن سالہ) شخص کر روکنے کے لئے اس کی ران میں گولی مار دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص کو دوپہر کے وقت گلیوں میں تیز گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا چکا تھا ان کا کہنا تھا کہ (جنگلی کھیل کھیل رہا تھا) بالآخر اس کی گاڑی لڑھک گئی اور چھت پر رُک گئی، اس رویئے کو دو شہری گشتی اہلکاروں نے بھی دیکھا، پولیس کے مطابق وہ الٹی گاڑی کی کھڑکی سے باہر نکلا تو چاقو اس کے ہاتھ میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شخص اب اسپتال میں ہے اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں